ترال میں ریچھوں کے ایک جوڑے کو مردہ پایا گیا ؛ ریچھوں کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے کوشش جاری / رینج آفیسر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /05نومبر: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں آج سڑک پر ریچھوں کے ایک جوڑے کو مردہ پایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سڑک پر مردہ پڑے ریچھوں کی نعشوں کو محکمہ وائلڈ لائف نے اپنی تحویل میں لیاہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں آج علی الصبح لوگوں نے سڑک پر دو ریچھوں کو مردہ پایا ۔ ذرائع کے مطابق ریچھوں کی نعشوں کو محکمہ والڈ لائف نے اپنی تحویل میں لیکر اس معاملے کی چھان بھی شروع کردی ہے ۔ ذرائع نے لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ ریچھ شائد گزشتہ شب کسی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہوں گے ۔ اس ضمن میں جب متعلقہ رینج آفیسر خورشید احمد سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ریچھوں کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Share This Article