خدشہ ہے بھارت ہمیں غیرمستحکم کرنے کے لئے افغانستان کواستعمال کرے گا : ہم نے بھارت سے دوستی کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے/ عمران خان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/26اکتوبر: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت ہمیں غیرمستحکم کرنے کے لئے افغانستان کواستعمال کرے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ عوامی روابط سے باہمی تعلقات کوفروغ ملتا ہے، افغانستان کے ساتھ ہمارے روابط برسوں سے ہیں، افغانستان کو ہردورمیں خطے میں اہمیت حاصل رہی ہے، بدقسمتی سے گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے، اس انتشار سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا،اس انتشار نے دونوں ممالک میں غلط فہمیوں کو جنم دیا، ہم نے پھر بھی ماضی سے سبق نہیں سیکھا، افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے، یرونی دباوَ سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی۔ پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت سے دوستی کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہمیں احساس ہوا کہ بھارت نظریاتی طور پر پاکستان کے خلاف ہے، بھارت میں مودی حکومت اپنے ملک کے ہی مسلمانوں کے خلاف ہے، بھارت میں مسلمانوں سے جو سلوک ہو رہاہے وہ کبھی نہیں ہوا۔ بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش پھر بھی کریں گے، پاکستان کو خدشہ ہے بھارت ہمیں غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کو استعمال کرے گا۔

Share This Article