شاہراہ پر سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گروہ بے نقاب ، جنگجوئوں کے چھ بالائے زمین کارکن گرفتار / آئی جی پی کشمیر

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16اکتوبر: شاہراہ پر سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے جنگجوئوں کے چھ بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے حملوں کیلئے استعمال کی گئی چھ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق ضبط شدہ گاڑیاں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال کی جا رہی تھی جبکہ یہ گروہ برزلہ سرینگر میں ایک رہائشی مکان میں قیام پذیر تھا ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن پانتھ چوک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ امسال 14اگست سے 5اکتوبر تک شاہراہ پر سیکورٹی فورسز پر کئی بار حملے ہوئے جن میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے اور ایک انساس رائفل بھی چھین لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر کو عسکریت پسندوں نے نئے بائی پاس پر آر او پی پر حملہ کیا اور 25 ستمبر کو عسکریت پسندوں نے چاڈورہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا جس میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگیا تھا اور اس کا اسلحہ بھی چھین لیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ 5 اکتوبر کو ، دوسرا حملہ سی آر پی ایف کے آر او پی پر ٹائنگن بائی علاقے میں ہوا جس میں دو سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حملوں کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی اور حملوں میں ملوث افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی جس کے بعد 9 سے 10 مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی تھی اور بعد میں ان کا تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے چاڈورہ ، بڈگام ، نوگام اور ضلع سرینگرکے دیگر علاقوں میں چھاپے مارے جس دوران کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کی تفتیش کی گئی جس دوران انہوں نے جرم کا اعتراف کیا ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتارشدگان سے چھ گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں جن میں تویرا ، پلسر موٹرسائیکل، یاماہا موٹرسائیکل ، الٹو جبکہ رنگ ، الٹو -800 ، اور ایک اور موٹر سائیکل شامل ہیں۔اور یہ گاڑیوں حملوں کیلئے استعمال کی گئی تھی ۔

Share This Article