سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے حفاظتی انتظامات : 670 نیم فوجی کمپنیوں کو ملی منظوری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے اس سال 3 جولائی سے شروع ہونے والی اور 28 اگست تک جاری رہنے والی 57 روزہ امرناتھ یاترا کیلئے 670 نیم فوجی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے کو بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں اعلیٰ ترین سیکورٹی کے ساتھ مشاورت کرکے امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی 670 کمپنیاں لکھن پور، جموں و کشمیر کے گیٹ وے سے لے کر جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع گھپا تک تعینات کی جائیں گی جن میں نونوان (پہلگام) اور بالتل، یاتری نواس جموں کے بیس کیمپ بھی شامل ہیں

اضافی نیم فوجی کمپنیاں جون کے اوائل تک جموں کشمیر پہنچنا شروع کر دیں گی اور پوری تعیناتی 25 جون کو یا اس سے پہلے یعنی سالانہ یاترا کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہو جائے گی۔

Share This Article