لداخ میں ہندوستان اور چین کے مابین فوجی کمانڈروں کی میٹنگ کا دوسرا مرحلہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05اکتوبر: لداخ میں ہند چین سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کارپس کمانڈروں کی میٹنگ کا ایک اور مرحلہ 12اپریل کو شروع کیا جارہا ہے جس میں ہند چین سرحدی کشیدگی کو کم کرنے اور فوجی جمائو کو کم کرنے کیلئے باہمی اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ میں سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ہندوستان اور چین کے مابین کارپس کمانڈروں کی میٹنگ کا ایک اور مرحلہ 12اکتوبر سے شروع ہورہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 12اکتوبر کو ہونے والی میٹنگ چوشل بارڈ علاقے میں بھارتی حصے میں منعقد ہورہی ہے جس میں لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کو ختم کرنے اور سرحد پر فوجی جمائو میں کمی کرنے پر زور دیاجائے گا جبکہ بات چیت کا محور دونوں جانب اعتماد سازی کی بحالی اور خطے میں امن کا قیام ہوگا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی جانب سے 14کارپس کمانڈر لفٹنٹ جنرل ہرندر سنگھ قیادت کریں گے جبکہ چینی فوج کی جانب سے ان کے ہم منصب بات چیت میں شامل ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس ماہ جون سے ہندوستان اور چین کے مابین شدید کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ چین نے لداخ کے گلوان علاقے میں بھارتی فوج کے قریب 20اہلکاروں کو زیر چوب ہلاک کیا تھا جبکہ اس ہاتھ آپائی میں چین کے متعدد فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے اس واقعے کے بعد دونوں جانب شدید تنائو بڑھ گیا یہاں تک کہ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات و جوابی الزامات کا دور بھی چل گیا لیکن اب معاملہ کافی سدھر گیا ہے اور دونوں ممالک اس بات پر متفق ہوتے نظر آرہے ہیں کہ لداخ میں سرحدپر جاری کشیدگی کو ختم کیا جائے ۔

Share This Article