لداخ میں ہندچین تازہ کشیدگی ؛ کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا : چین

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /02ستمبر/سی این آئی// چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لداخ میں ہندوستان اور چینی فوج کے مابین تازہ کشیدگی میں کوئی بھارتی فوجی اہلکار ہلاک نہیں ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت دفاع نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ لداخ کے پانگونگ علاقے میں گزشتہ دنوں ہندوستان اور چینی فوج کے مابین تازہ کشیدگی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا تھا ۔ چینی دفتر وزارت خارجہ ترجمان ہائو چنینگ نے کہ کہا بھارت نے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر حال ہی میں طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ محترمہ ہائو چنینگ نے کہا کہ بھارتی فوج مسلسل جارحیت کرکے علاقے کی جوں کی توں صورتحال کو تبدیل کرنا چاہتی ہے تاہم چینی فوج اس کی اجاز ت نہیں دی گی ۔ انہوں نے اس دوران صاف کیا کہ چینی اور بھارتی فوج کے مابین حالیہ کشدگی میں کوئی بھارتی فوجی مارا نہیں گیا ۔

Share This Article