ویکسین لانچ ہونے کے بعد اسے سب سے پہلے؛ کورونا جانبازوں کو فراہم کیا جائے گا/ مرکزی حکومت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
FILE PHOTO: A woman holds a small bottle labeled with a "Vaccine COVID-19" sticker and a medical syringe in this illustration taken April 10, 2020. REUTERS/Dado Ruvic/Illustration/File Photo

سرینگر/17اگست: صحت کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمارچوبے نے کہاہے کہ ویکسین لانچ کیے جانے کے بعد سب سے پہلے یہ ویکسین کورونا جانبازوںکو فراہم کی جائے گی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق صحت کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمارچوبے نے کہاکہ کورونا کے یہ تین ویکسین ٹیسٹنگ کے مختلف مراحل میں ہیں اور سائنسداں انہیں کامیاب بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔چوبے نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے اعلان کردہ نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کی ستائش کی۔ وزیرموصوف نے کہاکہ یہ ملک کے صحت کے شعبے کیلئے ایک تاریخیفیصلہ ہے جو صحت کے شعبے میں ایک وسیع تبدیلی لائے گا۔مودی نے نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر بھارتی شہری کو صحت سے متعلق ایک آئیڈی دی جائے گی جو طبی خدمات تک رسائی کو آسان بنائے گی۔

Share This Article