Blog

  • پی ڈی پی ناگپور کے ایجنڈا پر قائم/قرہ

    پی ڈی پی ناگپور کے ایجنڈا پر قائم/قرہ

    بھگوا جماعتوں کو ریاست کے اندر داخل ہونے کا موقع فراہم کیا

    ’آر ایس ایس کو ملی اتحاد کا سب سے بڑا دشمن‘ قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ جنگ سنگھ جیسے فرقہ پرست عناصروں کو ریاست میں پاؤں جمانے اور راہداری دینے کیلئے پی ڈی پی ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کے لوگوں کے سامنے ایک بڑا چیلنج اور غیرت کا سوال ہے کہ وہ ان طاقتوں کے خلاف صف آراء ہو جائیں جوہمارے دینی /111

  • ہزاروں رہبر تعلیم اساتذہ کو بڑی راحت

    ہزاروں رہبر تعلیم اساتذہ کو بڑی راحت

    سکریننگ ٹیسٹ آرڈر کی عمل آوری کو تا حکم ثانی التوا میں رکھنے کی ہدایت

    سرینگر/24مارچ/کے این ایس/ریاستی سرکارنے’’ ہزاروں رہبرتعلیم ٹیچروں کوایک بڑی راحت ‘‘دیتے ہوئے’’ اسکریننگ ٹیسٹ آرڈرکی عمل آوری کوتاحکم ثانی التواء میں رکھنے کے احکامات صادر‘‘کردئیے۔محکمہ تعلیم اوروزارت تعلیم کے باوثوق ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسکریننگ ٹیسٹ حکمنامہ کااطلاق صر ف ایسے لگ بھگ400رہبرتعلیم اساتذہ پرہوگاجنہوں نے اسٹیڈی سینٹروں سے ڈگریاں حاصل کی ہیں ۔اس دوران ایک اوراہم اقدام کے بطورسرکاری ٹیچروں کوسینارٹی اورتعلیمی قابلیت کی بنیادپرترقیوں سے نوازنے سے متعلق ایس آرائو166 کی عمل آوری پر وقتی /110

  • دریائے چناب پر تحفظاتی کام

    دریائے چناب پر تحفظاتی کام

    وزیر اعلیٰ نے برسر موقعہ جائزہ لیا

    وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج اکھنور اور جوریاں کا دورہ کر کے دریائے چناب پر انسدادِ سیلاب سے متعلق مختلف کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔انہوںنے سنگرام پورہ ، مائرہ اور گیر دیہات کا دورہ کر کے دریائے چناب کے باندھوں اور دیگر تحفظاتی ڈھانچوں کا معائینہ کیا۔ محبوبہ مفتی کو اس موقعہ پر بتایا گیا /115

  • کپواڑہ کے اسپتالوں کیلئے کروڑوںروپےواگزار

    کپواڑہ کے اسپتالوں کیلئے کروڑوںروپےواگزار

    چار ماڈل ولیج تعمیر کرنے کا اعلان ،فیاض میر کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

    ممبر راجیہ سبھا فیاض احمد میر نے جمعرات کو وزیر ا علیٰ محبوبہ مفتی سے اہم ملاقات کے دوران ضلع کپواڑہ کی تعمیر و ترقی کے بارے میں طویل گفتگو کی جس کے دوران کپواڑہ اسپتال کو جاذب نظر بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ نے موقعہ پر ہی ساڑھے چار کروڑ روپے جبکہ کرالہ پورہ اسپتال کیلئے ساڑھے تین کروڑ منظور کئے ۔ذرائع کے مطابق فیاض احمد میر نے وزیر اعلیٰ کا زبردست شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے ضلع کپواڑہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دل کھول کر فنڈس واگزار کئے جس میں ترہیگام اسپتال ،باتر گام ،کرالہ پورہ ، آورہ ،ریشی گنڈ ،گذریال ،پنزگام سمیت درجنوں علاقوں کیلئے سڑکوں کی تعمیر بھی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے راجیہ سبھا ممبر فیاض احمد میر کو ضلع کپواڑہ کے متعلق تعمیر و ترقی کی مکمل یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کو جازب نظر بنانے کیلئے جتنے فنڈس ضرورت ہونگے سرکار کی طرف سے فوری طور پر واگزار کئے جائیں گے ۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے چار گائوں آوورہ ،گوشی پازی پورہ ،کنن پوشہ پورہ اور ملیال کاچہامہ کو ماڈل ولیج بنانے کا اعلان بھی کیا اور ضلع کپواڑہ کے اسپتالوںکو ضرورت کے حساب سے سی ٹی سکین ،ایم آر آئی اور دوسرے جدید آلات سے لیس کیا جائے گا ۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون جاں بحق

    کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون جاں بحق

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کہتیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کنٹرول لائن کے قریب واقع گاؤں ٹھنڈی کسّی کی رہائشی 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

  • پاکستان اور سری لنکن بحریہ کے درمیان مشقیں

    پاکستان اور سری لنکن بحریہ کے درمیان مشقیں

    پاکستان اور سری لنکن بحریہ کے درمیان فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران آپریشنل تیاریوں اور کوآرڈینشن کا بہترین مظاہرہ کیا گیا۔

    پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے دو جنگی جہاز پی این ایس نصر اور پی این ایس سیف نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں اپنی تعیناتی کے دوران سری لنکا کے کولمبو پورٹ پہنچے۔

    بیان کے مطابق بحر ہند میں پاک بحریہ کے جنگی جہازوں اور سری لنکن نیوی نے بحری مشقوں میں حصہ لیا۔

    کولمبو کی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا استقبال سری لنکن بحریہ کے کمانڈر آپریشنز اور سری لنکا میں تعینات پاکستان کے دفاعی اتاشی نے ان کا استقبال کیا۔

    پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کے مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے سری لنکن نیوی کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ایس ایس راناسنگھے سے بھی ملاقات کی۔

    راناسنگھے نے حال ہی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام ہونے والی کثیر الاقومی بحری مشقیں ‘امن 2017’ کا مشاہدہ کرنے پاکستان بھی آئے تھے۔

    پاک بحریہ کے مطابق ‘پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کے دورہ سری لنکا سے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بحری تعاون میں مزید اضافہ ہوگا’۔

  • ہندو انتہا پسند اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نامزد

    ہندو انتہا پسند اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نامزد

    بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہندو انتہا پسند یوگی آدیتیاناتھ کو ریاست اتر پردیش کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوگی آدیتیاناتھ اپنے کٹر ہندوتوا نظریے کی وجہ سے مشہور ہیں اور کئی بار مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے خلاف سخت بیانات دے چکے ہیں۔

    یوگی آدیتیاناتھ ہندو انتہا پسند تنظیم ’ہندو یووا واہینی‘ کے سربراہ بھی ہیں، جس پر فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

    لوک سبھا میں اپنی پروفائل میں اتر پردیش کے نامزد وزیر اعلیٰ نے خود کو ’مذہبی مشنری اور سماجی کارکن‘ بنا کر پیش کیا ہے۔

    اتر پردیش میں حالیہ انتخابات میں انہوں نے ہندوؤں کے خلاف امتیازی سلوک کے دعوے کرکے ریاست کے عوام میں مسلمان مخالف جذبات کو ابھارا۔

  • پیرو میں طوفانی بارشیں، ہلاکتیں 72 ہوگئی

    پیرو میں طوفانی بارشیں، ہلاکتیں 72 ہوگئی

    لیما: جنوب امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں، دریاؤں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 تک جا پہنچی۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق پیرو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں، دریاؤں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والا جانی و مالی نقصان گزشتہ دو دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن ہے، جبکہ اس سے نصف سے زائد ملک متاثر ہوا ہے۔

    پیرو کے وزیر اعظم فرنینڈو زاوالا نے مقامی ریڈیو اسٹیشن ’آر پی پی‘ سے بات کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز سے ہونے والی شدید بارشوں اور طوفان سے 72 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ 1998 میں بھی پیرو میں ایسی ہی صورتحال پیش آئے تھی، جس میں 374 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    شدید بارشوں کے باعث پیرو کے پیسیفک ساحل کے ساتھ واقع شہروں میں نکاسی آب کے نظام کو بری طرح نقصان پہنچا، جبکہ وزارت صحت کی جانب سے شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے جراثیم کُش ادویات کا اسپرے شروع کردیا گیا۔

    طوفانی بارشوں کے باعث پیرو کے دارالحکومت لیما میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کئی متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ امن عامہ قائم رکھنے کے لیے مسلح افواج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

  • بنگلہ دیش کی کولمبو ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

    بنگلہ دیش کی کولمبو ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم

    بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمٰن کی بہترین باؤلنگ کی بدولت کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کے 8 بلے بازوں کو268 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے۔

    کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں 129 رنز کی برتری کے جواب میں کھیل کا آغاز کیا تو بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنالیے تھے۔

    بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی مہدی حسن میراز نے دن کے آغاز میں ہی دلا دی، پہلے میچ میں سنچری بنانے والے اپل تھرنگا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کرونارتنے اور مینڈس نے اچھی شراکت کی اور اسکور کو 143 رنز تک پہنچادیا مگرمینڈس 36 رنز بنا کر مستفیض الرحمٰن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    مستفیض الرحمٰن نے چندی مل کو 5 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ کرکے ایک اور اہم کامیابی حاصل کی۔

    گنارتنے نے سری لنکا کی جانب سے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز بنائے اور176 کے مجموعے پر شکیب الحسن نے انھیں بھی آؤٹ کردیا۔

    کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کے سرنگا لکمل اور بنگلہ دیش کے فیلڈر صابررحمٰن کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کپتان مشفق الرحیم نے معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

    چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 8 وکٹوں پر 268 رنز بنائے اور انھیں میچ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    آخری گیند پر اس وقت دلچسپ صورت حال سامنے آئی جب بنگلہ دیش نے سرنگا لکمل کے خلاف اپیل کی تو پاکستانی امپائر علیم ڈار نے آؤٹ دینے سے انکار کیا تاہم ان کے انداز سے غیرمطمئن بنگلہ دیش نے فیصلے کو چلینج کیا جہاں علیم ڈار کا فیصلہ برقرار رہا۔

    دلروان پریرا 26 اور سرنگا لکمل 16 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمٰن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

    بنگلہ دیش نے سری لنکا کے پہلی اننگز میں 338 رنز کے جواب میں شکیب الحسن کی شاندار سنچری کی بدولت 467 رنز بنا کر 129 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

    خیال رہے کہ سری لنکا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

  • Hello world!

    Welcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it, then start writing!