Blog

  • جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن نے ورلڈپریس ڈے منانے سے کیا انکار

    جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن نے ورلڈپریس ڈے منانے سے کیا انکار

    تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
    جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن نے ورلڈ پریس ڈے منانے سے انکارکیا ہے۔ایسوسی ایشن کاماننا ہے کہ ریاستی انفامیشن نے پریس سے جڑے افراد کو اشتہارات دینے سے قاصر رکھا ہے۔اوراس پیشے سے جڑے افراد روزی روٹی کے لئے محتاج ہوگئے ہیں۔ حالانکہ ریاست میں کئی دھایؤں سے نامساعد حالات کے دوران ذرائع ابلاغ سے جڑے تقریباً 11افرادمارے گئے ہیں۔پریس برادری کے مطابق ورلڈ پریس ڈے دنیا کے تمام صحافیوں کے ساتھ اپنے مشکلات بیان کرنے کے لئے منایا جاتا ہے اور ریاست میں صحافی برادری کوگوں نا گوں مشکلات سے دچار ہونا پڑتا ہے۔ اورحکومت صحافی اور صحافت کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

  • سوپور میں مبینہ طورآرمی نے گھر میں گھس کرخواتین کی مار پیٹ کی

    پولیس نے کیا کیس درج، تحقیقات شروع
    تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
    سوپور کے بومئی علاقے میں آرمی نے مبینہ طور ایک گھر میں گھس کر خواتین کی مارپیٹ کی۔افراد خانہ کے مطابق آرمی کی22راشٹریہ رایفل کے جوان سروے کرنے کے دوران گھر میں گھس کروہاں موجود خواتین کی زبردست مار پیٹ اور ناروا سلوک کیا ۔
    اس سلسلے میں افراد خانہ نے لولیس اسٹیشن میں کیس درج کروایا ۔لویس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • سرحد پر ٹوٹا سکوت: پاکستان کی طرف سے 48گھنٹوں میں دوسری خلاف ورزی

    سرحد پر ٹوٹا سکوت: پاکستان کی طرف سے 48گھنٹوں میں دوسری خلاف ورزی

    ہندوستان کی طرف سے جوابی فائرنگ
    تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
    سرینگر:پاکستان نے مبینہ طور پر ایک بار پھرپونچھ سرحد پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق پونچھ کے منکوٹ علاقے میں پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔پچھلے 48گھنٹوں میں پاکستان نے دو ہندوستانی فوجیوں کو مسخ کیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
    میڈیا رپورٹوں کے مطابق فائرنگ بدھ کی رات 2:30منٹ پر شروع ہوئی اور صبح 5:30جاری رہی ،اس دوران آر پار فائرنگ جاری رہی ،تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
    حالانکہ پاکستانی فوج کی طرف سے دو ہندوستانی سپاہیوں کو مسخ کرنے پر دونوں ممالک کے درمیان گرم گفتاری جاری ہے۔

  • ہندوستان نے کشمیر کوایک باہمی مسلہ قرار دیا

    ہندوستان نے کشمیر کوایک باہمی مسلہ قرار دیا

    تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
    پاکستان کی طرف سے ترکی کے صدر ریسیپ تیپ ایرڈوگن کی پیشکش جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مسلہ کشمیر پربات جیت کو مظبوط بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے کو خوش آمدید کرنے کے بعد ہندوستان نے بھی مسلہ کشمیر کوباہمی مسلہ قرار دیا ہے۔ایرڈوگن نے مسلہ کشمیر کو حل کرنے اور وادی میں خون خرابہ جلد از جلد بندکرنے پر زور دیا ہے۔

  • ٹنگمرگ میں عوام نے سٹون کرشر ہتانے کہ مانگ کی ہے

    ٹنگمرگ میں عوام نے سٹون کرشر ہتانے کہ مانگ کی ہے

    تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
    یاری پورہ ٹنگمرگ علاقے میں لوگوں نے سٹون کرشر ہٹانے کی مانگ کہ ہے ۔علاقے کے عوام نے کہا ہے کہ اس سے اٹھنے والے گرد و گبار سے ان کی صحت پر برے اثرات پرتب ہورہے ہیں۔اس دوران سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ان کی مانگ کو جلد پورا کرنے کی یقین دھانی کرئی ہے۔

  • عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی کو کشمیر میں ابتر حالات کا ذمہدار قرار دیا

    عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی کو کشمیر میں ابتر حالات کا ذمہدار قرار دیا

    تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
    سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے محبوبہ مفتی کو کشمیر کے ابتر حالات کے لئے ذمہ دار قرار دیا۔عمر عبداللہ نے الیکشن کمشن کی طرف سے اننت ناگ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی منسوخی نوٹس پر اپنا درعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی وادی میں ابتر حالات کی ذمہدار ہے،اور انہوں نے وادی میں حالات کو 90کی طرف دھکیلا ہے۔

  • گورنر مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقی ،کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال

    گورنر مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقی ،کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال

    تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
    سرینگر:گورنر این این ووہرا نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے کشمیر میں چل رہی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران کشمیر میں قیام امن قایم کرنے پر بات جیت ہوئی۔چالیس منٹ تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں سرحد پار سے دراندازی ،علاہدگی پسندوں کی سرگرمیوں اور طالب علموں کی طرف سے کئے جارہے احتجاجوں پر بھی بات جیت ہوئی۔

  • نقاب پوش نبدق براداروں نے کلگا م میں بنک لوٹ لیا

    نقاب پوش نبدق براداروں نے کلگا م میں بنک لوٹ لیا

    تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا ڈیسک
    نامعلوم نقاب پوش بندوق برداروں نے کلگام میں بینک میں گھس کر 65ہزارروپئے لوٹ لئے۔تفصیلات کے مطابق کدر یاری پورہ کلگام علاقے میں موجود علاقائی دیہاتی بینک برانچ میں سامان سے لیس دونقاب پوش افراد نے گھس کر بینک سے کیش اڑا لیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • 25 مئی کو ہونے والے اننت ناگ لوک سبھا ضمنی انتخابات منسوخ

    25 مئی کو ہونے والے اننت ناگ لوک سبھا ضمنی انتخابات منسوخ

    تعمیل ارشادملٹی میڈیاڈیسک

    سرینگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ لوک سبھا کانسچیونسی میں 25مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو الیکشن کمشن آف انڈیا نے منسوخ کردیا ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں ناسازگار حالات کی وجہ سے انتخاب عمل میں نہیں لائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمشن نے کال رات اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضع رہے کہ الیکشن کمشن کو اننت ناگ پارلیمانی کانسچیونسی سیٹ پر ہونے والے انتخابات آج دوسری مرتبہ منسوخ کرنے پڑے۔اس سے پہلے 12 اپریل کو پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن وادی میں ناسازگار حالات کی وجہ سے پولنگ کی تاریخ کو 25مئی کردیا گیا تھا۔ اننت ناگ لوک سبھا سیٹ محبوبہ مفتی کے جموں و کشمیر کی وزیر اعلی بننے کے بعد خالی ہوئی ہے۔