Blog

  • کولگام حملے میں چار پولیس اہلکار ،دو شہری ہلاک

    کولگام حملے میں چار پولیس اہلکار ،دو شہری ہلاک

    حملہ آور بندوق سمیت فرار
    سرینگر: کولگام میں مشتبہ ملی ٹینٹ حملے میں کم سے کم چار پولیس اہلکار اور دو بینک ملازم ہلاک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کولگام کے پومبئے علاقے میں ملی ٹینٹوں نے جموں کشمیر بینک کی گاڑی کو روک اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔بتایا جارہا ہے کہ گاڑی میں بینک کے لئے کیش لے جایا جارہا تھا۔فائرنگ میں بینک کے چار ملازمین اوربینک گاڑی کی حفاظت پر مامور چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں کے بندوق سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

  • راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کشمیرکے حالات اہم پر میٹنگ

    راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کشمیرکے حالات اہم پر میٹنگ

    تعمیل ارشادملٹی میڈیا ڈیسک
    وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر پر اہم میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کشمیرکے حالات پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔راج ناتھ سنگھ نے وادی میں چل رہے حالات اور چھتیس گڑھ حملے جس میں ماو نوازوں کی طرف سے 25سی آرپی ایف اہلکار ہلاک کئے گئے کا بھی جائزہ لیا۔
    میٹنگ میں داخلی سیکرئٹری راجیو محریسی،انٹلی جنس پیوروچیف راجیو جین،راء چیف انل دشمانا،اور سی آر پی ایف کے چیف راجیورائے بٹھناگرموجود تھے۔

  • پاکستانی فائرنگ میںآرمی آفسر ،بی ایس ایف جوان ہلاک ،تین زخمی

    پاکستانی فائرنگ میںآرمی آفسر ،بی ایس ایف جوان ہلاک ،تین زخمی

    تعمیل ارشاد
    سرینگر:پونچھ سرحد پرفائرنگ کے دوران ایک آرمی آفسر ،بی ایس جوان ہلاک اور تین مذید زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مبینہ طور پر پونچھ سرحد پر کئی فوجی مورچوں پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں حفاظر پر مامور ایک آمی آفسر ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک اور تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
    مقامی خبر رساں ایجنسی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے کرشن گھاٹی سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے سوموار کی صبح کئی فوجی پوسٹوں پر فائرنگ کی ۔اس بارڈر پر بی ایس ایف کے 200بٹالین اور آرمی کے 22سکھ ریجمنٹ مامور ہیں۔فائرنگ میں آرمی کے جونیر کمشنڈ آفسراوربی ایس ایف کے دو جوان بری طرح زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو فوری طور اسپتال پہنچایا گیا،جہاں آرمی آفسر پرم جیت سنگھ،اور بی ایس ایف اہلکار پریم ساگر دم توڑ بیٹھے۔دیگر زخمیوں کاعلاج و معالجہ جاری ہے۔

  • کشمیری اسکالر دھمکیوں کی وجہ سے راجستھان میں کالج چھوڑنے پر مجبور

    کشمیری اسکالر دھمکیوں کی وجہ سے راجستھان میں کالج چھوڑنے پر مجبور

    کشمیری اسکالر شرپسندوں کی طرف سے نازیبہ سلوک کی وجہ کالج چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔ساینس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈراجستھان کے تحت فارمیسی میں ریسرچ کررہے کشمیری اسکالرہاشم صوفی کے ساتھ ریاست سے باہرنازیبہ سلوک کرنے کی وجہ سے وہ کالج چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔ہاشم کے کپڑوں اور ہوسٹل کے دروازے پر شر پسند عناصر نے نازیبہ الفاظ کا استعمال کیا ہے۔جس کی وجہ سے ہا شم اپنی ڈگری ادھوری چھوڑ کر کشمیر لوٹ آنے پر مجبور ہوگیا۔27سالہ ہاشم کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے کا رہنے والا ہے۔ہاشم کا کہنا ہے کہ اس کے کپڑوں اور دروازے پر پر لکھی گئی دھمکیوں نے اسے چونکا دیا ۔جس کے بعد ہاشم نے اپنے استاد اور وارڑن سے اس بارے میں شکایت کی۔ہاشم کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ کی طرف سے اسے بھر پور حمایت ملی ہے۔لیکن اس کے بعد اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
    ہاشم کا کہنا ہے کہ اس کے والدین نے اس کو وہاں نہ رہنے کا مشورہ دیا ۔جس کے بعد اس کو اپنے گھر آنے پر مجبور ہونا پڑا۔ہاشم کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی کالج جانے کے لئے تیار ہے لیکن اس کے والدین اب اجازر نہیں دیں گے۔
    BITS Pilani managment کے مطابق کالج میں اس حادثے کے خلاف زبر دست کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے اس سلسلے میں کالج کمیٹی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہیں۔
    راجستھان میں بی جے پی حکومت میں یہ 48گھنٹوں میں دوسراواقعہ ہے جس میں طالب علموں کو تعلیمی ادارے چھوڑنے پڑے۔ میوار یونیورسٹی میں جمعہ کے روزمقامی باشندوں نے کشمیری طالب علموں پتھر بازوں کے نام سے بدنام کیا اور
    حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم نریندر مودی اور راج ناتھ سنگھ تمام ریاستوں کے وزراء ااعلیٰ سے کشمیری طالب علموں کو تحفظ دینے کی بات کررہے تھے۔ حالانکہ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں 24گھنٹے ہیلپ لاین نمبرات جاری کئے ہیں
    راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھراراجے نے غیر ریاستی طالب علموں کو بھر پورحمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے راجستھان پولیس کو غیر ریاستی طالب علموں کوتحفظ دینے کے بھی ہدایات جاری کئے ہیں

  • مشہور فلم اداکاراور سیاستدان ونود کھنہ انتقال کرگئے

    مشہور فلم اداکاراور سیاستدان ونود کھنہ انتقال کرگئے

    مشہور فلم اداکار اور سیاستدان جمعرات کی صبح ایک مہینے کی طویل علالت کے بعد اتقال کرگئے ۔ونود کھنہ بی جے پی کے سابق مرکزی وزیر ،اورچار بارگرداس پور پنجاب سے لوک سبھا ممبررہ چکے ہیں۔ ستر سالہ کھنہ کے گھر میں ان کی اہلیہ دو بیٹے ہیں جو فلموں میں کام کررہے ہیں۔
    راجیش کھنہ بالی ووڈ کے درجنوں فلموں میں کام کرچکے ہیں۔جن میں میرے اپنے،انصاف،پرورش،مقدر کا سکندر،قربانی،دیاوان،میرا گاؤں میرا دیش،چاندنی،امر اکبر انتھونی قابل ذکر ہیں۔انہوں نے اس کے علاوہ سینکڑوں دیگر فلموں میں کام کیا ہے۔

  • پلوامہ میں طالب علموں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

    پلوامہ میں طالب علموں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

    گرفتار کئے گئے طالب علموں کو رہا کرنے کا مطالبہ
    پلوامہ:گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ کے طالب علموں نے آج زبر دست احتجاج کیا۔احتجاجی طلباء مطالبہ کر رہے تھے کہ پچھلے دنوں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے تمام طلباء کورہا کیا جائے۔طلباء نے پلوامہ بازار تک احتجاجی مارچ کیا جہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے ٹیر گیس شلنگ کی ۔اس دوران بازارمیں دکانداروں کو دکانیں بند کرنا پڑیں۔

  • کپوارہ میں تین فوجی ،دو ملی ٹینٹ ہلاک

    کپوارہ میں تین فوجی ،دو ملی ٹینٹ ہلاک

    کپوارہ:کپوارہ کے پنزگام علاقے ملی ٹینٹوں کی طرف سے فوجی چھاونی پر حملے کے دوران تین فوجی اہکار مارے گئے ۔اس دوران فوج کی جوابی کاروائی میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے۔فوجی ترجمان کے مطابق رات کے4بجکر 40منٹ پر پنزگام کے فوجی کیمپ پرملی ٹینٹوں نے حملہ کیا۔جس میں تین فوجی ایلکار ہلاک ہوئے ۔فوج کے مطابق حملہ آور دونوں ملی ٹینٹوں کو موقعہ پر ہی ہلاک کیا گیا۔

  • کی رہائش گاہ پر اندھا دھند فائرنگ :ممبر اسمبلی شوپیاں

    کی رہائش گاہ پر اندھا دھند فائرنگ :ممبر اسمبلی شوپیاں

    سرینگر/24مارچ/ایجنسیز/ جنوبی ضلع شوپیان کے مضافاتی گائوں میمندر میں جمعرات کی شب کو اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب نامعلوم بندوق برداروں نے ممبر اسمبلی شوپیان محمد یوسف بٹ کی رہائش گاہ پر اند ھا دھند فائرنگ کی ۔تاہم فائرنگ کے واقعہ میں کوئی زخمی یاہلاک نہیں ہوا ۔فورسز نے علاقے کو گھیر ے /104

  • ریاست کی تباہی کیلئے عبداللہ خاندان ذمہ دار

    ریاست کی تباہی کیلئے عبداللہ خاندان ذمہ دار

    این سی ، کانگریس اتحاد فریب اور بے اعتباری کی علامت/پی ڈی پی

    سرینگر/24مارچ/ٹی آئی نیوز/ این سی ، کانگریس اتحاد کو فریب اوربے اعتباری کی علامت قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی نے کہا ہے کہ مذکورہ اتحاد نے ہمیشہ ریاستی عوام کو مشکلات و مصائب میں مبتلا کئے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی لیڈر شپ یہ محسوس کر چکی ہے کہ وہ تن تنہا پی ڈی پی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے جبکہ 1987کے انتخابات کا آج بھی ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ریاست کی تباہی کے لئے عبداللہ خاندان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد جموں وکشمیر میں دھوکہ بازی اور بے اعتباری کی ایک زندہ مثال ہے ۔جمعہ کو پارٹی ہیڈ آفس پر سرینگر بڈگام پارلیمانی حلقہ انتخاب ،جہاں سے پارٹی نے نظیر احمد خان کو بطور امیدوار کھڑا کیا ہے، کی انتخابی تیاریوںسے متعلق پارٹی سنیئر لیڈر اور ریاستی عمر ان /106