کشمیری طالب علم نے ائی ایس سی امتحان میں 93 فیصد نمبرات حاصل کئے

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ہنر کی جب بات آتی ہے تو کشمیر کا نام بھی فخر سے لیا جاتا ہے۔کشمیری طالب علموں نے ہرکسی میدان میں نام کمایا ہے۔اس طرح سے تعلیم میں بھی کشمیری طلباء کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ایک تازہ مثال کشمیر کے ایک طالب علم فردین برکت خان نے انڈین اسکول سرٹفیکیٹ (آئی ایس سی)امتحان میں 93فیصد نمبرات حاصل کئے۔بارھویں جماعت میں زیر تعلیم فردین خان کی اسکولنگ پونئے میں ہوئی ہے۔بین الاقوامی سطح کے سیلیبس ہونے کی وجہ سے CISCE کو عالمی شہرت حاصل ہے۔خان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔فردین کان کے والد نے بیس سال قبل کشمیر سے پونئے ہجرت کی ہے۔اور تب سے وہیں آباد ہیں۔نہ صرف یہ بلکہ فردین نے دسویں جماعت میں بھی اکانوے فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔سائنس کے میدان میں نام کمانے کی خواہش رکنے والے فردین خان نے انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس میں امتحان دیا ہے اور نتائج کے انتطار میں ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے