عمرعبداللہ کا بی جے پی پر تیکھا نشانہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کہا کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد ناپاک تو بی جے پی ۔ پی ڈی پی اتحاد کیا ؟

سرینگر/ 20 مئی / نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر )کے اتحاد کو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ذریعہ ’ناپاک ‘کہے جانے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ ( پی ڈی پی ) اتحاد پر سوال اٹھایا ہے۔سی این آئی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ نے سماجی وئب سائٹ پر اپنی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا ’ بی جے پی نے اکثر کانگریس۔ جنتا دل ( ایس) اتحاد کو ’ ناپاک اتحاد‘ قرار دیا ہے۔ اس کے لئے بہتر یہ ہوگا کہ وہ پی ڈی پی کے ساتھ اپنے اتحاد کی وضاحت کرے۔ قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے تحت مختلف معاملات پر اختلاف کے باوجود یہاں بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کی حکومت قائم ہے ۔

Share This Article