مرکز تریپورہ کے خواب کو پورا کرنے میں مدد دے گا: مودی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اگرتلہ :: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکز تریپورہ کی ترقی میں تمام ممکنہ امددفراہم کرے گا تاکہ یہاں لوگوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں۔
تریپورہ میں بپل دیو حکومت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے، مسٹرمودی نے کہا کہ تریپورہ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھاملا کر کام کرے گی۔

انہوں نے ترقی کی نئی شمع جلانے کے لئے نئی حکومت سے درخواست کی اور کہا کہ مرکز ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
وزیراعلی نے کہا کہ حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو، لیکن عوام کسی پارٹی کے نہیں ۔ ان کا تعلق ملک سے ہے اور ان کی حکومت اسی فکر کے تحت ر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ایم ایل اے منتخب کیے جانے والے لوگوںکو حکومت چلانے کا طویل تجربہ ہے جبکہ ہماری ٹیم نئی ضرورہے لیکن حوصلے سے بھری ہوئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکمران جماعت اور حزب اختلاف ایک ساتھ مل کر کام کریں اور تریپورہ کو ترقی کی نئی منزلیں طے کرائیں۔

 

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے