امریکہ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افرادکے مارے جانے کا اندیشہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

:واشنگٹن، 3 مئی: امریکہ کی ریاست جارجیا میں ہوائی نیشنل گارڈ کا کارگو طیارہ آج’ ساوانا‘ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طیارہ کے حادثے میں تمام سوار نو افراد مارے جانے کا اندیشہ ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی طیارہ کا ملبہ نیشنل ہائی وے اور ریلوے روڈ پر پھیل گیاہے۔ امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کم از کم پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کااندشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے 280 کلومیٹر جنوب میں ساوانا ہلٹن ہیڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد فوجی طیارہ ہر کیولس سی -130 جے مقامی وقت کےمطابق رات کے تقریبا ساڑھے تین بجے گر کر تباہ ہوگیا۔
رائٹر

Share This Article