آئی پی ایل 2018 : دھونی اور رائیڈو کا دھماکہ ، چنئی سپرکنگس نے بنگلورو کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی: آئی پی ایل 2018 کے ایک ہائی اسکورنگ میچ میں دھونی اور رائیڈو کی دھماکہ دار اننگز کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم نے ڈی ویلیئرس کی دھماکہ دار اننگز کی بدولت 8 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورس میں 205 رن بنائے ، جس کو چنئی سپرکنگس نے دھونی اور رائیڈو کی نصف سنچریوں کی بدولت 19.4 اوورس میں ہی حاصل کرلیا۔

بنگلورو کی طرف سے سلامی بلے بازی ڈی کاک نے 53 ، کوہلی نے 18 ، ڈی ویلیئرس نے 68 ، مندیپ سنگھ نے 32 ، سندر نے 13 ، گرانڈ ہوم نے 11 ، اینڈرسن نے دو رن بنائے ۔ جبکہ چنئی کی طرف سے واٹسن نے سات ، امباتی رائیڈو نے 82 ، رینا نے 11 ، بلنگس نے 9 ، جڈیجہ نے 3 ، ایم ایس دھونی نے 70 اور براوو نے 14 رن بنائے ۔

آئی پی ایل 2018 : دھونی اور رائیڈو کا دھماکہ ، چنئی سپرکنگس نے بنگلورو کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

Share This Article