راہل نے ’نمو ایپ‘ کے سلسلہ میں مودی کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 26 مارچ:  کانگریس صدر راہل گاندھی نے ’نمو ایپ‘ سے لوگو ں کے ڈاٹا چوری ہونے کے مبینہ انکشاف کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’ بگ باس‘ہیں اور کسی کی بھی جاسوسی کرسکتے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ مودی جی کا نمو ایپ آپ کے دوستوں اور خاندان کے افراد کا آڈیو، ویڈیو خاموشی سے ریکارڈ کررہا ہے اور ساتھ ہی جی پی ایس کے ذریعہ یہ بھی پتالگایا جارہا ہے کہ آپ کہاں ہیں۔

کانگریس صدر یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے مسٹر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’بگ باس‘ہیں جو ہندوستانیوں کی جاسوسی کرنا پسندکرتے ہیں

 (یواین آئی)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے