وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر لوگوں بالخصوص کشمیری پنڈت کمیونٹی کو دِلی مُبارک باد پیش کی ہے۔
اُنہوں نے اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں گاندربل کے تولہ مولہ میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر اور جموں و کشمیر کے مختلف مندروں میں سالانہ یاترا میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کو اَپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میلہ کھیر بھوانی اِنتہائی روحانی اہمیت کا حامل موقعہ ہے اور یہ جموں و کشمیر کے شاندار ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ یہ تہوار عقیدت، ہم آہنگی اور باہمی بقائے باہمی جیسی اَقدار کی علامت ہے جو اس خطے کی صدیوں پرانی مشترکہ تہذیب کی پہچان رہی ہیں۔
اُنہوںنے اُمید ظاہر کی کہ یہ موقعہ معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی احترام کے رِشتوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کی کثیر الثقافتی روایت نے ہمیشہ اَپنی مشترکہ روایات اور ثقافتی تنوع سے طاقت حاصل کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے امن، خوشحالی اور لوگوں کی بھلائی کے لئے دُعا کی اورنیک خواہشات کا اِظہار کیا کہ یہ تقریب جموں و کشمیر میں خوشی، ترقی اور ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے۔

Share This Article