لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں و کشمیریوٹی میں یوگا کے 12ویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کی قیادت کی۔ اُنہوں نے جھیل ڈل کے کنارے منعقدہ تاریخی یوگا سیشن میں ہزاروں یوگا شائقین کے ساتھ شرکت کی۔اُنہوں نے شرکا¿ کومُبارک باد پیش کرتے ہوئے اِس برس کے موضوع کو اُجاگر کیا اور اِنسانیت کو متحد کرنے میں یوگا کی طاقت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یوگا واقعی دُنیا کو متحد کرتا ہے اور ہمیں ایک صحت مند اور خوشحال مستقبل کی طرف ہماری رہنمائی کرتا ہے۔
اُنہوںنے کہا، ”حقیقی صحت کا مطلب جسم، دماغ اور جذبات میں توازن قائم کرنا ہے جب کہ دورِحاضر کی زندگی مسلسل ہمارا دھیان سکرینز ، ذہنی دباﺅ اور تناﺅ کی طرف کھینچتی ہے لیکن یوگا ہمیں اپنے باطن کی طرف رجوع کرنا سکھاتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ اس قدیم ہندوستانی روایت نے عالمی صحت کی بنیاد بننے کا مقام حاصل کیا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوگا صرف ایک جسمانی ورزش نہیں بلکہ خود سے جُڑنے کا ایک راستہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ زِندگی کی روزمرہ مصروفیات اور شور و غل کے درمیان یوگا ذہن اور جسم کو ہم آہنگ کرتا ہے، ہمارے اندرونی خیالات کو ڈِی کوڈ کرنے میں مددکرتا ہے اور ہمیں فطرت سے جوڑتا ہے۔
اُنہوں نے کہا، ”یوگا ذہنی چستی پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ جب کہ ہمارا دماغ قدرتی طور پر ماضی کی پریشانیوں یا مستقبل کی پریشانیوں کی طرف جاتا ہے لیکن یوگا ہمیں حال کے لمحے پر قابو پانا سکھاتا ہے۔ یوگا کا علم واقعی حیرت انگیز ہے۔ صرف سانس پر دھیان دینے سے ذہن پُرسکون ہوتا ہے اور ذہنی دباو¿ اور تناﺅ کم ہونے لگتا ہے۔ مختلف مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ باقاعدہ یوگا کرنے سے یادداشت، ذہنی ارتکاز اور جذباتی توازن کو بہتر بناتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عالمی طبی ماہرین یوگا کو صحت مند زِندگی کے لئے سب سے طاقتور طرزِ زندگی کی تبدیلی کے طور پر تجویز کرتے ہیں۔“
ٍٍٍ لیفٹیننٹ گورنر نے یوگا شائقین سے کہا کہ اچھی صحت خریدی نہیں جا سکتی بلکہ اسے نظم و ضبط کے ذریعے حاصل کرنا پڑتا ہے۔
یوگا واقعی پوری دُنیا کو متحد کرتا ہے اور ہمیں ایک صحت مند اور خوشحال مستقبل کی طرف رہنمائی کرتا ہے / منوج سنہا
