اننت ناگ ضلع جیل میں ایک زیرِ سماعت قیدی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد موت واقع ہوگئی۔
حکام کے مطابق متوفی کی شناخت سنیل کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو جالندھر کے گاندھی کیمپ کا رہائشی تھا اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں زیرِ حراست تھا۔
ذرائع کے مطابق سنیل کمار نے رات کے دوران طبیعت ناساز ہونے کی شکایت کی، جس کے بعد اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 194 کے تحت قانونی کارروائی اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفصیلات اور طبی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
پولیس اور متعلقہ حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

