جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے مرکزی سرکار اپنے وعدے پر پابند / سنیل شرما

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں کشمیر کے ریاست درجہ کی بحالی بی جے پی کا عزم ہے لیکن اس عمل کی رہنمائی زمینی سلامتی کی صورتحال سے ہوگی کا اعلان کرتے ہوئے جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سنیل شرما نے کہا کہ دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کو اندرونی تضادات کا سامنا ہے اور اس میں استحکام کا فقدان ہے۔

امرسنگھ کلب سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر سنیل شرما نے کہا کہ جموں کشمیر کیلئے ریاست کا درجہ ایک عہد ہے اور اسے پورا کیا جائے گا۔تاہم انہوں نے کہا کہ مرکز چاہتا ہے کہ تشدد اور عوامی انتشار ماضی کی چیزیں بن جائیں، جس میں پائیدار امن اور استحکام کلیدی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کو اندرونی تضادات کا سامنا ہے اور اس میں استحکام کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا ” حکمران اتحاد غیر مستحکم ہے اور مو¿ثر طریقے سے حکومت کرنے کیلئے ضروری ہم آہنگی نہیں ہے۔ یہ اپنی کمزوریوں کی وجہ سے ٹوٹ جائے گا۔ بی جے پی نہ تو اسے گرائے گی اور نہ ہی متبادل حکومت بنانے کی کوشش کرے گی۔ ‘

Share This Article