بڈگام میں اسکول بس گہری کھائی میں جاگری ، ڈرائیور جاں بحق ، دو طلباءزخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں اسکول بس حادثے کا شکار ہونے کے بعد ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ دو طلبا ءزخمی ہو گئے۔

حکام بت بتایا کہ آئی پی ٹی ایس اسکول خان صاحب سے تعلق رکھنے والی ایک اسکول بس برینوار، چاڈورہ کے نیگو جباد علاقے میں بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی زد میں آکر ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ بس میں سوار دو طالب علم زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد، پولیس اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کیں۔

ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

Share This Article