پارٹی مخالف سرگرمیوں کی تحقیقات ، کانگریس ہائی کمان کی جانب 3 رکنی پینل تشکیل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کانگریس ہائی کمان نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو جموں و کشمیر یونٹ میں انضباطی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کی رپورٹس کا جائزہ لے گی۔

اے آئی سی سی کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال کے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق کانگریس صدر نے کمیٹی کی تجویز کو فوری طور پر منظور کر لیا ہے۔اس میں لکھا گیا کہ راجیہ سبھا کے رکن شکتی سنگھ گوہل کو پینل کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے ممبران ڈاکٹر امر سنگھ اور رفیق خان ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی جموں و کشمیر میں رپورٹ شدہ ڈسپلن اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کا جائزہ لے گی۔خیال رہے کہ یہ اقدام کانگریس کی اعلیٰ کمان کی جانب سے جموں و کشمیر کے سرکردہ رہنماو¿ں کو نئی دہلی طلب کرنے اور ان میں سے چند ایک کو پارٹی کے اندر اندر کی لڑائی اور اختلاف رائے کے بارے میں بتانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Share This Article