لوک سبھا میں شہدا کو خراج عقیدت، کارروائی دوپہر 12بجے تک ملتوی

New Delhi: A scene in the Lok Sabha in New Delhi on Monday. PTI Photo / TV GRAB (PTI12_22_2014_000087B)

نئی دہلی،23مارچ : بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلہ کی شروعات سے ہی رخنہ اندازی سے متاثر لوک سبھا نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے شہدا سردار بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گرو کو آج جذباتی خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے پانچ منٹ کے اندر ہی کارروائی 12بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

صبح کارروائی شروع ہوتے ہی اے آئی اے ڈی ایم کے اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے رکن اپنی اپنی مانگوں پر اسپیکر کی کرسی کے نزدیک پہنچ کر شور و غل اور نعرے باز ی کرنے لگے ۔
ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے بھی اپنی سیٹ سے کھڑے ہوکر کچھ کہنے کی کوشش کرنے لگے

(یو این آئی)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے