جھگڑے کے بعد سمارٹ سٹی بس پر پتھراﺅ کی ویڈیو وائرل ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر کے رالپورہ علاقے میں سمارٹ سٹی بس میں جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ملزم ڈرائیور کی شناخت شوکت احمد خان ولد اسداللہ خان، ساکن پادشاہی باغ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے اور طبی علاج کیلئے جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ راولپورہ چوک میں پیش آیا، جہاں ڈیوٹی کے دوران ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ بعد ازاں یہ بحث ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی، جس کے نتیجے میں کنڈکٹر کو معمولی چوٹیں آئیں۔

واقعے کے فوراً بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں ڈرائیور کو اسمارٹ سٹی بس پر پتھر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ پتھراو¿ کے باعث بس کو نقصان پہنچا، جبکہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور عوامی توجہ کا مرکز بن گئی۔

Share This Article