اینٹی کرپشن بیورو نے بجبہاڑہ میں ریٹائرڈ آفیسر کے گھر پر چھاپہ ڈالا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر15 فروری: اینٹی کرپشن بیورو نے بجبہاڑہ میں سابق ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای کے گھر پر چھاپہ ماری کی جس دوران کاغذات ضبط کئے گئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق رشوت خور ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے بجبہارہ میں سابق پی ایچ ای ایگزن کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور وہاں کئی گھنٹوں تک تلاشی لی۔ اے سی بی ذرائع کے مطا بق آمدنی سے زائد جائیداد بنانے کی پادائش میں چھاپہ ڈالا گیا جبکہ مذکورہ ریٹائرڈ آفیسر کے خلاف رشوت خوری کے سلسلے میں متعدد شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ اے سی بی کا کہنا تھا کہ رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران کئی اہم کاغذات ضبط کئے گئے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کو مرکزی حکومت نے فعال کیا ہے جبکہ 370کی تنسیخ کے بعد اینٹی کرپشن بیورو کو رشوت خور آفیسران کے خلاف کارروائی کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے