متری گام پلوامہ میں کمسن بچہ نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جنوبی ضلع پلوامہ کے متری گام میں اتوار کو ایک کمسن بچہ ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا ۔

نمائندے نے بتایا کہ آج صبح ایک دو سالہ لڑکا متری گام میں اپنے گھر کے قریب ایک چھوٹی نہر میں پھسل گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچے کو مقامی لوگوں نے نہر سے نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

مہلوک بچے کی شناخت سلیم عنایت ولد عنایت احمد بٹ ساکنہ متری گام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Share This Article