جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے سنسنی

Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

جموں اور کشمیر کے مختلف علاقوںمیں سنیچروار کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ صبح 8بجکر 24منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
حکام نے بتایا کہ افغانستان میں صبح 8 بجکر 24 منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس سے جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں جھٹکے محسوس ہوئے۔ تاہم فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ افغانستان کے علاقے بدخشاں کے علاقے زیبک میں 190 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زلزلے سے خارج ہونے والی توانائی 2×10^12 جولز تھی۔

Share This Article