راجوری، ڈوڈہ اور پونچھ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی شروع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے راجوری، ڈوڈہ اور پونچھ اضلاع میں مختلف مقامات پر مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد تلاشی مہم شروع کی ہے

حکام نے بتایا کہ منگل کی دیر رات راجوری میں پالما کے قریب کھنڈلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دو مشکوک افراد کی مقامی اطلاع پر نقل و حرکت کے بعد ایک کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کو ایک نالے کے ذریعے قریبی جنگل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ ابھی تک مشتبہ افراد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ کچھ مقامی لوگوں نے مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد ڈوڈا کے مارمٹ کے کئی دیہات میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے ڈوڈہ کے سرلیہ علاقے اور پونچھ ضلع میں ڈانڈی دھارا اور آری سروتی میں بھی تلاشی لی۔

Share This Article