وادی میں ہائی سپیڈ موبائیل انٹر نیٹ اور پری پیڈ کالنگ سروس بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ایران کے سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں پانچ روز بعد تیز رفتار موبائیل انٹر نیٹ خدمات بحال ہوئی جبکہ پری پیڈ موبائیل فون بھی دوبارہ شروع ہوئے

تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے چلتے وادی کشمیر کی صورتحال کو مد نظر رکھنے کے بعد حکام نے اتوار کو وادی کشمیر میں ہائی سپیڈ انٹر نیٹ خدمات معطل کردی تھی جبکہ پری پیڈ موبائیل خدمات بھی عارضی طو رپر بند کردی گئی تھی جس کے بعد جمعہ کی شام دیر گئے یہ خدمات دوبارہ بحال کی گئی

جمعہ کو دن بھر وادی کشمیر میں سخت ترین بندشوں کے بیچ دن بھر حالات معمول کے مطابق رہے جس کے بعد حکام نے تیز رفتار انٹر نیٹ سروس اور پری پیڈ کالنگ کو بحال کرنے کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی صارفین نے راحت کی سانس لی

Share This Article