سنیل شرما کا اسپیکر پر جانبداری کا الزام

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،11فروری

جموں و کشمیر اسمبلی میں بدھ کو اس وقت سیاسی گرمی بڑھ گئی جب لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما نے ایوان کی کارروائی کو ’جانب دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اسپیکر پر حکومتی بنچوں کی ہدایات کے مطابق اجلاس چلانے کا الزام عائد کیا۔

شرما نے اس صورتحال کو قانون ساز ادارے کے لیے بدقسمتی سے تعبیر کیا۔سنیل شرما کے یہ سخت ریمارکس ا±س وقت سامنے ا?ئے جب وہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے حالیہ بیان پر ردعمل دے رہے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے استعمال کی گئی زبان ایوان میں موجود ارکان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔سنیل شرما نے نیشنل کانفرنس کی قیادت پر بھی کڑی تنقید کی اور پارٹی میں تکبر کا الزام عائد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ محمد عبداللہ کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایک طرح کا غیر معمولی حق جتلانے کا رویہ پایا جاتا ہے اور پارٹی کی اندرونی سیاست بھی اسی مزاج کی عکاس ہے۔شرما نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان پر کسی قسم کی ندامت یا رجوع کا اظہار نہیں کیا، اور ایسی صورتحال میں اس ایوان اور اسپیکر سے کیا توقع کی جا سکتی ہے جو اس طرزِ بیان کو برداشت کرے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو پہلے بھی اٹھا چکے ہیں اور آج ایک بار پھر ایوانی شفافیت اور جواب دہی کا تقاضا کر رہے ہیں۔

Share This Article