وادی کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 17 (UNI) Lakes and streams are still frozen after recent snowfall following dip in night temperature sweeps the cold wave conditions across the Kashmir valleydisrupt normal life on Sunday. UNI SRN PHOTO 1

سری نگر،4فروری

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کے زیر اثر وادی میں بدستور بادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ چند روز تک موسم میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ، سونمرگ، دودھ پتھری، ٹنگمرگ، پہلگام، گریز، سادھناٹاپ،دبجن، ہرپورہ، پیر کی گلی اور دکسم–سنتھن ٹاپ جیسے بالائی مقامات پر ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔سری نگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 6 فروری کی شام تک جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔ 7 فروری کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ 8 فروری کو موسم عموماً خشک رہنے کا امکان ہے۔ 9 اور 10 فروری کو کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری ہوسکتی ہے۔

حکام نے پہاڑی اور برفانی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط برتنے اور برفانی تودوں سے محفوظ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ساتھ ہی مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی سفر سے پہلے شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی صورتحال لازمی طور پر چیک کریں کیونکہ کسی بھی وقت برفباری یا بارش سفر میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔

Share This Article