حیدر بگ پٹن میں المناک حادثہ، نوجوان لقمہ اجل ، بھائی شدید زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پٹن /29جنوری / ٹی آئی نیوز

پٹن کے حیدربیگ علاقے میں ٹرک اور ایکو گاڑی کے درمیان ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ۔

عین شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بھائی رئیس احمد نجار ولد غلام نبی نجار اور جاوید احمد نجار ساکنہ ہائیگام شدید طور پر زخمی ہو گئے جس کے بعد دونوں کو ٹراما ہسپتال پٹن لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے رئیس احمد کو مردہ قرار دیا جبکہ ان کے بھائی جاوید احمد نجار کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Share This Article