سرےنگر:سرینگر پولےس نے قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر چار قمار بازوں کو گرفتار کرکے داﺅ پر لگائے 7ہزار اور 50 روپےہ ضبط کر لےا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق سر ینگر پولےس نے قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اےس اےچ او پولےس اسٹےشن صو رہ کی قےادت مےں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کرچار قمار بازوںفیاض احمدڈار ولد محمدسلطان ساکن حانجی محلہ عمرہیر صورہ، بلال احمدخان ولد عبدل سلام ساکن زونی مر، جاوید احمدکلو ولد غلام احمد ساکن نور باغ اور شبیر احمد میر ولد غلام حسن ساکن شالہ باغ زڈی بل کو گرفتار کرکے داﺅ پر لگائے7ہزار اور 50 روپےہ ضبط کر لےا ۔
پولےس نے کےس زےر نمبر 03/2018 U/S 13 Gambling Act اندراج کرکے تحقےقات شروع کر لی۔ لوگوں نے قماربازوں کے خلاف کاروائی کرنے پر پولےس کی سراہنا کی۔
اننت ناگ کا لاپتہ شخص جموں سے باز ےاب
سرےنگر08 جنوری/اننت ناگ پولےس نے ہا پت ناڈ کے لاپتہ شخص جسکا دماغی توازن ٹھیک نہیںہے، کو جموں سے باز ےاب کرکے وارثاں کے حوالے کےا۔
مورخہ 04 جنوری سال 2018 تھانہ پولےس عیشمقام اننت ناگ کو محمد عبداللہ خان ساکن ہاپت ناڈ ناگبل کی جانب سے تحرےری درخواست موصول ہوئی کہ اُس کا بھائی فا رو ق ا حمد جسکا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ مورخہ29 دسمبر سال 2017 سے لاپتہ ہوا ہے ۔
اس اطلاع کے موصول ہوتے ہی تھانہ پولےس عیشمقام اننت ناگ نے رپورٹ گمشدگی درج کرکے لاپتہ شخص کی تلاش شروع کی ۔ تھانہ پولےس عیشمقام کی انتھک کوشش کی بدولت لاپتہ شخص کو آخر کار جموں سے باز ےاب کرکے تمام تر ضروری لوازمات کے بعد وارثاں کے حوالے کےا۔اننت ناگ پولےس کی اس کاروائی کو اہلہ خانہ نے کافی سراہنا کی ہے۔

