برفباری کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 27 جنوری

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند کر دی گئی۔

حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر بحال ہونے اور ٹریفک کے لئے محفوظ قرار دیے جانے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

ٹریفک حکام نے منگل کی صبح بتایا کہ قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان تازہ برف جمع ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے اور شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر بحال ہونے اور ٹریفک کے لئے محفوظ قرار دیے جانے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں۔

ادھر مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ گذشتہ 5 دنوں سے لگاتار بند ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ شب سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

Share This Article