لداخ کے ضلع لیہہ میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر 5.7 شدت ریکارڈ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سری نگر، 19 جنوری

مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع لیہہ میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 171 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ کے ضلع لیہہ میں پیر کو 11 بجکر 51 منٹ پر زلزلہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 171 کلو میٹر تھی۔
تاہم فی لوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیرکے کئی علاقوں میں 15 جنوری کی شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔
تاہم اس زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Share This Article