ہیلمٹ پر فلسطینی لوگو لگانے پر کشمیری کھلاڑی کےخلاف انکوائری کا آغاز

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 2 جنوری

جموں پولیس نے یہاں مٹھی کے کے سی ڈور علاقے میں ایک میچ کے دوران ایک کشمیری کرکٹر کے ہیلمٹ پر فلسطینی لوگو لگانے کے سلسلے میں انکواﺅری شروع کی ہے

۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں مٹھی کے کے سی ڈور میں ایک میچ کے دوران ایک کھلاڑی کے ہیلمٹ پر فلسطینی لوگو لگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کھلاڑی کی شناخت فرقان الحق ساکن ٹنگی پونہ پلوامہ کے طور پر کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے : ‘معاملے کی حساسیت اور اس کے عوامی نظم و ضبط کے ممکنہ اثرات کو دیکھتے ہوئے ، پولیس اسٹیشن ڈومانہ میں بھارتی شہری تحفظ سنہتا کی دفعہ 173(3) کے تحت انکوائری شروع کی گئی ہے تاکہ واقعے کے حقائق کی تصدیق کی جا سکے اور اس فعل کے پیچھے کی نیت کا جائزہ لیا جا سکے ‘۔

Share This Article