حکومت بجلی کو کفایتی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے /عمر عبداللہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 2 جنوری

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے بجلی کو سستا رکھنے سلسلہ جاری رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025- 26 کے لئے جموں وکشمیر میں بجلی کے عمومی نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے

۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘حکومت بجلی کو قابل استطاعت رکھ کر لوگوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ‘۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘مالی سال 2025 5- 26 کے لئے جموں و کشمیر میں بجلی کے عمومی نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ ٹائم آف ڈے (ٹی او ڈی) ٹیرف بھی بدستور بر قرار رہے گا’۔

Share This Article