بالائی علاقوں میں برفباری :پانچ اضلاع کیلئے برفانی تودے کی وارننگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بالائی علاقوں میں حالیہ شدید برف باری کے پیش نظرجموں و کشمیر کے پانچ اضلاع میں بدھ کے روز برفانی تودے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔

حکام کے مطابق ڈوڈہ، گاندربل، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن اضلاع میں برفانی تودے کے کم خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان اضلاع سے 2,800 میٹر کی بلندی پر برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں سے گریز کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔جموں و کشمیر کے بیشتر اونچی علاقوں میں اس ہفتے درمیانے درجے سے بھاری برفباری ہوئی ہے۔

Share This Article