کرن نگرسرینگر میں آتشزدگی، سی آر پی ایف کے دو منزلہ ڈھانچے کو نقصان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 دسمبر

سرینگر کے کرن نگر علاقے میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کی ایک واردات میں سی آر پی ایف کے بنکر سے منسلک ایک دو منزلہ ڈھانچے کو نقصان ہوا۔

محکمیہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روکا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں سی آر پی ایف کے بنکر سے منسلک ایک دو منزلہ ڈھانچے کو نقصان ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وادی کے شہر و دیہات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق طویل خشک موسمی صورتحال اور گرمی کے لئے استعمال کئے جانے والے الیکٹرانک آلات کا غلط استعمال خاص طور پر آتشزدگی کے واقعات کا باعث ہوسکتا ہے۔

Share This Article