سی آئی کے کے کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 16 دسمبر

جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے منگل کی علی الصبح کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپوں کی کارروائیاں انجام دیں۔

حکام کے مطابق یہ چھاپے دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی کے ارادے سے دہشت گردی کی آن لائن تشہیر کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سی آئی کے میں درج تعزیرات ہند کے دفعات 153 – اے اور 505 اور یو ایل اے (پی)کی دفعات 13، 18 کے تحت ایف آئی آر نمبر3/2023 میں تلاشی وارنٹس حاصل کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وادی کے پلوامہ، بڈگام، کولگام، سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ اور کپوارہ اضلاع میں 12 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article