سرینگر کے جے وی سی ہسپتال میں آتشزدگی، 4 کمروں کو نقصان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 29 نومبر

سرینگر کے بمنہ علاقے میں واقع جے وی سی ہسپتال کی آئوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) عمارت میں ہفتے کی علی الصبح آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار کمروں کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی علی الصبح قریب 6 بجے جے وی سی ہسپتال بمنہ کی او پی ڈی عمارت کی دوسری منزل سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے کئی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کم سے کم 4 فیکلٹی کمروں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ نقصان کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Share This Article