وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ،منفی 4.5ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 17 (UNI) Lakes and streams are still frozen as cold wave conditions continue to sweep Kashmir valleydisrupt normal life on Sunday. UNI SRN PHOTO 2

سرینگر /28نومبر / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس دوران منفی 4.5ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات گزری

محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح سے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 5.5ڈگری جبکہ پانپور اور پلوامہ میںبالترتیب منفی 6اور منفی 6.2ڈگری سلشس درج ہوا

محکمہ کے مطابق وادی کشمیر کا سب سے سرد ترین علاقہ شوپیان رہا جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 6.7ڈگری رہا جس کے بعد بارہمولہ می منفی 5.9ڈگری اور قاضی گنڈ میں منفی 4.4ڈگری ، اونتی پورہ کے علاوہ شہرہ آفاق گلمرگ میں منفی 1.4ڈگری سیلشس درج ہوا ۔ پورے خطے میں سرد ترین نقطہ زوجیلا پاس رہا جو منفی 16ڈگری پر جم گیا ۔

اسی طرح سے جموں میں 9.4 ڈگری ، کٹرا میں 8.2ڈگری سیلشس درج ہوا

دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے لیے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے، 2 اور 3 دسمبر کو ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Share This Article