انتظامیہ میں غیر معمولی پھیر بدل : سید قمر سجادناظم سیاحت کشمیر تعینات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /27نومبر

لیفٹنٹ گورنر اور جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو سینئر جے کے اے ایس اور آئی اے ایس افسران کے اہم انتظامی تبادلوں کا حکم دیا۔

اس سلسلے میں جاری حکمنانہ کے مطابق سید قمر سجاد(جے کے اے ایس) منیجنگ ڈائریکٹر، جموں کشمیر کیبل کار کارپوریشن کو ایک دستیاب اسامی پر ڈائریکٹر سیاحت کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

وہ اگلے احکامات تک جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔

اسی طرح سے حکمنامہ کے مطابق پنکج مگوترا(جے کے اے ایس) جو جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو ڈائریکٹر، کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ، جموں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

علیحدہ طور پر ایک اور حکمنامہ میں لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے ودھو شیکھر( آئی اے ایس ) کو ایک دستیاب اسامی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ۔ کمشنر/ سکریٹری ایم راجو، آئی اے ایس کے ذریعہ جاری کردہ تبادلے کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

Share This Article