بجلی فیس میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی وضاحت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،24نومبر

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز واضح کیا ہے کہ حکومت کے پاس بجلی فیس میں اضافے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں بلا جواز ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نہ صرف وزیر اعلیٰ ہوں بلکہ ریاست کا وزیر بجلی بھی ہوں۔ اگر کوئی تجویز زیر غور ہوتی تو سب سے پہلے میرے علم میں ہوتی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی گفتگو تک نہیں ہوئی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر بجلی فیس میں اضافے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت نے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں بھی واضح کر دیا تھا کہ بجلی فیس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو بے بنیاد خبروں پر کان نہیں دھرنا چاہئے اور حکومت شفاف پالیسیوں پر کاربند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور وزیر بجلی، میرے پاس ایسا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔ نہ کابینہ نے اس پر گفتگو کی ہے اور نہ محکمہ نے کوئی مسودہ تیار کیا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی اولین ترجیح بجلی نظام کی بہتری، ٹرانسمیشن لائنوں کی مضبوطی اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے، نہ کہ فیس میں اضافہ کرنا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افواہیں پھیلانا عوامی مفاد کے خلاف ہے اور اس سے غیر ضروری بے چینی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ سردیوں کے موسم میں بھی بلا تعطل بجلی سپلائی برقرار رہے اور صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے۔

Share This Article