شوپیان میں منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 13 نومبر

معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے مسلسل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن امام صاحب کی ایک ٹیم نے منی ہال کراسنگ پر معمول کے ناکے کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 245 گرام وزنی چرس کی 6 چھڑیاں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

ملزم کی شناخت شہنواز احمد الائی ساکن ملہورہ زینہ پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن امام صاحب میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 37/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Share This Article