بمنہ میں قیمتی جانوں کے زیاں پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا اظہارِ رنج و الم

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

عوام سے ہیٹنگ آلات کا صحیح ڈھنگ سے استعمال کرنے کی اپیل، انتظامیہ بھی جانکاری مہم چلائے

سرینگر/05جنوری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ اوعمر عبداللہ نے بمنہ سرینگر میں دم گھٹنے سے ٹنگڈار (کرناہ) سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے 5افراد خانہ کے لقمہ اجل بن جانے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس صدمہ عظیم میں لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین اور پسماندگان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کویہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق دونوں لیڈران نے کہا کہ امسال ہیٹنگ آلات کی وجہ سے دم گھٹنے کے واقعات کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہیٹنگ کے آلات کا صحیح ڈھنگ سے استعمال کریں اور ساتھ ہی انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ ہیٹنگ کے آلات کا صحیح استعمال اور منفی اثرات کے بارے میں شوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جانکاری مہم چلائی جائے تاکہ مستقبل میں انسانی جانوں کے اتلاف کو روکا جاسکے۔ دریں اثناء پارٹی لیڈران نے بانڈی پورہ اور سادھنا ٹاپ پر پیش آئے حادثات میں لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین کیساتھ بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون(ایم ایل سی ) ، سابق ایم ایل اے کرناہ کفیل الرحمن ،سابق ایم ایل سی ناصر خان اور ضلع صدر بانڈی پورہ میر غلام رسول ناز نے بھی قیمتی جانوں کے اتلاف پر زبردست صدمے کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article