پارسل ٹرین سروس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا: منوج سنہا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 15 ستمبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بڈگام سے دہلی تک شروع ہوئی اعلیٰ صلاحیت والی پارسل ٹرین سروس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سروس سے یہاں کے کسانوں کا مال ملک کے باقی حصوں میں کم لاگت پر پہنچ جائے گا۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں بڈگام سے دہلی تک پہلی پارسل ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکر گذار ہوں کہ یہاں ایک پارسل ٹرین سروس شروع ہوئی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریباً23 سے 24 ٹن سیب اور دیگر خراب ہونے والی اشیاء کو اب دہلی منتقل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نئی مال بردار ٹرین سروس جموں و کشمیر کے سیب کے کاشتکاروں کے لیے اپنی پیداوار کو ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔
منوج سنہا نے ہندوستانی ریلوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ‘ میں ہندوستانی ریلوے کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ یہ سروس جموں و کشمیر کو بہتر طور پر جوڑ دے گی اور سامان کم قیمت پر دیگر مقامات تک پہنچے گا’۔
انہوں نے کہا کہ اس سروس سے ہماری معیشت کو فروغ ملے گا۔

Share This Article