پونچھ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 24 ستمبر

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے کھانتار علاقے میں ہفتے کی سہ پہر مسافر بردا رگاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے کھانتار علاقے میں مسافر بردار گاڑی زیر نمبر ( JK02BH-8493) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر ا±لٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک جانبر نہ ہو سکا۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں بھرتی کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article