ترال چلو پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے قدغنیں اور بندشیں حریت قائدین تھانہ و خانہ نظربند ،ریل سروس تیسرے روز بھی معطل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نظم نذير   
سرینگر /30مئی
ترال معرکہ آرائی میں فورسز کے ہاتھوں حزب کمانڈر سبزار احمد بٹ کے جاں بحق ہونے کے بعد آج ترال چلو پروگرام کے پیش نظر وادی بھر میں انتظامیہ کی جانب سے تیسرے روز بندشیں اور قدغنیں عائد ہیں ۔متحدہ حریت قیادت نے ترال چلو کال دیکر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترال جاکر سبزار بٹ اور ان کے ساتھی فیضان کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی میں شامل ہوجائیں ۔واضح رہے کہ کمانڈر سبزار بٹ کو ساتھی فیضان کے ہمراہ فورسز نے ترال انکاونٹر کے دوران جاں بحق کیا ہے ۔ادھر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کے ضلع ہیڈ کواٹرس اور قصبوں میں فورسز کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی ہے جبکہ ترال چلول پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے تمام حریت قائدین بشمول سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو تھانہ وخانہ نظر بند رکھا گیا ہے اور وادی میں ریل سروس تیسرے روز بھی معطل ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے