جموں و کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران بارشوں کا امکان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،29 اگست

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارش متوقع ہے ۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 30 اگست سے 2 ستمبر تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں 3 سے 7 ستمبر تک موسم عام طور پر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مختصر مرحلے کی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں 30 اگست کی صبح سے یکم ستمبر کی رات گئے تک درمیانی سے بھاری بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں سیلابی ریلے ، لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں۔ ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دریاﺅں، ندی نالوں اور کمزور تعمیراتی ڈھانچوں کے نزدیک جانے سے اجتناب کریں۔ ادھر وادی میں جمعہ کو موسم عام طور پر خشک رہا۔

Share This Article